حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے 'کمپیوٹر پر بغیر شرط کے جوئے کے گیمز 'سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
* کمپیوٹر پر بغیر شرط کے جوئے کے گیمز
سوال: کیا کمپیوٹر میں شرط کے بغیر جوئے کی گیمز کھیلنا جائز ہے؟
جواب: بنا بر احتیاط واجب جائز نہیں ہے اور کمپیوٹر پر کھیلی جانے والی جوئے والی گیمز کا وہی حکم ہے جو جوئے کے آلات کے ساتھ کھیلنے کا حکم ہے۔